منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

مصطفیٰ عامر کیخلاف منشیات کا مقدمہ ختم کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : عدالت نے مصطفیٰ عامر کیخلاف منشیات کا مقدمہ ختم کردیا، کیس میں مصطفیٰ کے 22 فروری کو وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس کورٹ میں مصطفیٰ عامر کا مقدمہ ختم کردیاگیا ، منشیات کیس میں مصطفیٰ کا نام عامر عرف تیمور ولد عامر شجاع درج تھا۔

،ایس ایچ او اے این ایف کورنگی نے بیان دیا کہ ملزم عامر عرف تیمور کا انتقال ہو چکا ہے، ایس ایچ او نے مقتول مصطفیٰ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگردستاویزات پیش کیں۔

عدالت نے ایس ایچ او کےبیان کے بعد مصطفیٰ کیخلاف مقدمہ ختم کردیا ، مقدمے میں عمار حمید اور فیصل یعقوب اشتہاری ہیں، جس پر عدالت نے دونوں کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

مصطفیٰ عامر کے 22 فروری کو وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے ،عدالت نے ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ 30 اپریل 2024 کے بعد ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

ملزم کیخلاف 2019 میں منشیات اسمگلنگ کے 2 مقدمات درج کیےگئے تھے ، گرفتار ملزم نے کینیڈا سے میری جوانا نامی خاتون سےمنشیات اسمگل کرائی تھی،مصطفی اور دیگر ملزمان کیخلاف 2024 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں