بریسٹ کینسر کے اسٹیج 3 میں مبتلا ہونے والی ٹی وی اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
اداکارہ حنا خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیو کا ایک طویل ایلبم شیئر کیا ہے، اداکارہ نے بابرکت مہینے میں عمرہ کرنے کے لیے اپنے کزن بھائی منان میر کے ساتھ مکہ مکرمہ، سعودی عرب کا سفر کیا ہے۔
اداکارہ نے پوسٹ میں رمضان المبارک میں اپنے کزن کے ساتھ گزارے گئے خوشگوار لمحات کی جھلکیاں شیئر کیں، جن میں سعودی عرب میں افطار اور سحری کے مناظر بھی شامل تھے۔
View this post on Instagram
حنا خان نے دعائیہ ہاتھوں والے ایموجی کے ساتھ الحمدللہ، عمرہ 2025 لکھا ہے انہوں نے کیپشن میں مزید لکھا کہ’دل میں آرزو جاگی، اللہ نے قبول فرمائی، اللہ پاک مجھے اپنے در پر بلانے کا بے حد شکریہ، بس مجھے جلد ہی مکمل صحت عطا فرمائیں۔‘
واضح رہے کہ حنا اکثر سوشل میڈیا پر اپنی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹس شیئر کرتی رہتی ہیں ان کے مداح یہ جان کر واقعی خوش ہوں گے کہ وہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ دن قبل حنا خان کی بیماری سے متعلق روزلین خان نے دعوی کیا تھا کہ اداکارہ اپنی بیماری کا جھوٹ بول رہی ہے، تاہم حنا نے روزلن کے دعووں پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔
یہ بھی یاد رہے کہ اداکارہ حنا خان نے جون 2024 میں انسٹاگرام پر اپنے اسٹیج 3 بریسٹ کینسر کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔