منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

17 دن کی بچی گھر سے اچانک غائب، لاش کہاں سے ملی؟ سنسنی خیز واردات

اشتہار

حیرت انگیز

17 دن کی معصوم بچی اچانک گھر کے اندر ہی لاپتہ ہو گئی اور جب اس کی ڈھونڈ مچی تو تلاش کے بعد لاش کی صورت میں ملی۔

یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست راجھستان میں پیش آیا۔ جہاں 17 دن کی معصوم کلی بن کھلے مسل دی گئی۔ نوزائیدہ بچی گھر سے اچانک غائب ہوگئی اور جب اس کی تلاش کی گئی تو گھر کے پانی کے ٹینک سے اس کی لاش ملی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نشا نامی خاتون گھر میں اپنی 17 دن کی معصوم بچی سونیا اور بڑی بیٹی کے ساتھ موجود تھی جب کہ دیگر گھر والے فصل کی کٹائی کے لیے کھیتوں میں گئے ہوئے تھے۔

ایک گھنٹے بعد نشا نے گھر کے دیگر افراد کو فون کر کے روتے ہوئے یہ روح فرسا خبر سنائی کہ سونیا گھر سے غائب ہو گئی ہے۔

یہ اطلاع ملتے ہی گھر والے کھیت سے واپس آئے اور کافی دیگر گھر اور اطراف میں تلاش کیا، تاہم اس کا کچھ پتہ نہ چلا۔ اس کے بعد پولیس کو بچی کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی۔

پولیس کے پہنچنے کے بعد جب گھر میں پانی کے ٹینک کا ڈھکن کھولا گیا تو وہاں معصوم سونیا کی لاش تیرتی ہوئی ملی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد اسپتال سے پوسٹمارٹم کرا کے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

پولیس اس کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے اور اس بات کا سراغ لگا رہی ہے کہ بچی پانی کے ٹینک کے اندر کیسے پہنچی۔

تاہم اس حوالے سے اب تک کسی کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

جائیداد کی خاطر بیوی نے شوہر کو زندہ جلا ڈالا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں