منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

شوہر کی گرفتاری کے بعد کچھ لوگوں نے مجھ سے فراڈ کرنے کی کوشش کی، نادیہ حسین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ماڈل نادیہ حسین نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرا دیا، انھوں نے کہا کہ شوہر کی گرفتاری کے بعد کچھ لوگوں نے مجھ سے فراڈ کرنے کی کوشش کی، میرا مقصد انھیں سوشل میڈیا پر بے نقاب کرنا تھا، کسی کی دل آزاری ہرگز میرا مقصد نہیں تھا۔

نادیہ حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایف آئی اے حکام کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنانا چاہتی تھی، میں ایف آئی اے کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہوں، میرے ویڈیو بیان کا مطلب کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، میں صرف یہ چاہتی تھی کہ اس جعلسازی کو سامنے لاؤں۔

انھوں نے کہا خود کو ہائی رینک اہلکار بتاتے ہوئے جعلسازوں نے مجھے واٹس ایپ کال کی اور رشوت کے عوض میرے شوہر کو ریلیف کی بات کی، میں نے بس اسی سلسلے میں اپنا بیان دیا تھا، اس جعلساز نے جو میرے جذبات کے ساتھ کیا وہ میں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔

نادیہ حسین نے کہا میں نے کال موصول ہونے کے بعد ایف آئی اے پورٹل پر شکایت درج کرائی تھی، لیکن میرے علم میں نہیں تھا کہ تحریری طور پر بھی شکایت درج کرانی تھی، ایف آئی اے سائبر کرائم میرے موبائل فون کی فرانزک کر رہا ہے، ابھی فرانزک مکمل نہیں کی گئی اور ایف آئی اے نے ابھی بھی میرا موبائل واپس نہیں کیا۔


ریما خان کے کیس میں اہم پیش رفت


انھوں نے مزید کہا کہ جب تک فارنزک مکمل نہیں کر لیتے میرا فون ان کے پاس رہے، مجھے مسئلہ نہیں ہے، ہمیں مل کر ویڈیو بنانی چاہیے تھی کہ ایسی صورت حال میں کوئی بھی ہو تو پریشان نہ ہو، مجھے بھی یقین نہیں تھا اس لیے میں نے کال ریکارڈ کی تھی، کسی کے ساتھ کوئی صورت حال پیش آئے تو فوری ایف آئی اے پورٹل پر شکایت کریں۔

نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ لوگ جعلی کالز سے پریشان ہو جاتے ہیں، میں چاہتی ہوں جعلساز شخص کے خلاف مؤثر کارروائی ہو، ان جعلسازوں نے جو جال بچھا رکھا ہے اس میں لوگوں کو پھنساتے ہیں، جعلسازوں نے اپنی ساری کارروائی واٹس ایپ پر کی ہے، وہ صرف یہی کہتا تھا کہ واٹس ایپ پر کال کریں، اب مجھے نہیں معلوم واٹس ایپ پر رابطہ کیا تو وہ پکڑے کیسے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں