واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ سفری پابندی کےحوالےسےکوئی حتمی لسٹ تیارنہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سفری پابندی کےحوالےسےکوئی حتمی لسٹ تیارنہیں کی ، مختلف ممالک کےحوالےسےویزا پالیسی کاازسرنوجائزہ لیا جارہا ہے۔
ٹیمی بروس کا کہنا تھا حماس اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے والوں کے ویزے منسوخ کیے جا رہے ہیں جبکہ ویزا ہولڈرز کو امریکی امیگریشن قانون کے تحت نااہل قرار دیا جائے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں ویزا ہولڈرز کو متنبہ کیا ہے کہ ویزا جاری ہونے کا ہرگز یہ مطلب یہ نہیں کہ جانچ پڑتال ختم ہوگئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی ویزا رکھنے والوں کی مسلسل جانچ پڑتال کرتے ہیں، جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ویزا ہولڈرز امریکی قوانین اور امیگریشن قوانین پر مکمل عمل کریں۔
خیال رہے قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ’گولڈ کارڈ‘ نامی امیگریشن اسکیم متعارف کرائی ہے جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس اسکیم کے تحت 5 ملین ڈالر کی خطیر رقم کے عوض دولت مند غیر ملکی افراد امریکی شہریت بھی حاصل کرسکیں گے۔