نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اسٹار بیٹر بابر اعظم کا ریکارڈ توڑتے توڑتے رہ گئے۔
ڈنیڈن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے دیا گیا 136 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
اس میچ میں پاکستانی کپتان نے مشکل صورتحال میں 28 گیندوں پر 46 رنز کی اننگ کھیلی۔ تاہم صرف چار رنز کی کمی سے وہ اسٹار قومی بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
وہ اگر نصف سنچری بنا لیتے تو وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ میں ففٹی پلس اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی کپتان بن جاتے۔
بابر اعظم نے 2023 میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بطور کپتان ففٹی پلس اسکور کیے تھے اور 58 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔
واضح رہے کہ رواں پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔ تیسرا میچ آکلینڈ میں جمعہ 21 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کی شکستوں کا سلسلہ دراز، نیوزی لینڈ سے دوسرا ٹی 20 میچ بھی ہار گیا