پرتھ : کرکٹ ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپیئن بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اہم معرکہ آج پرتھ میں ہوگا۔
پرتھ میں اب گھسمان کی جنگ ہوگی ، دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ میں سات میچز ہوچکے ہیں، بھارتی سورماؤں کا پلڑا بھاری ہے جبکہ کالی اندھی کو تین مقابلوں میں کامیابی ملی۔
- Advertisement -
دونوں ٹیموں کو ڈبل سنچری میکرز کی خدمات حاصل ہیں۔
بھارتی بیٹنگ لائن رنز بنانے کی مشین ہے توکالی اندھی کے پاس جارحانہ بلے بازوں کی کمی نہیں۔
گروپ بی میں دفاعی چیمپیئن بھارت ناقابل شکست ہے جبکہ بھارت کو شکست دیکر ویسٹ انڈیز کوارٹر فائنل تک رسائی کے امکانات بڑھ جائینگے۔