بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

برنس روڈ کی فوڈ اسٹریٹ: رمضان میں لذیذ کھانوں کی بہار، ویڈیو رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ جہاں دیسی فاسٹ فوڈ ہو یا باربی کیو سب ملتا ہے، چٹ پٹے کھانوں کے باعث یہ اسٹریٹ پورے پاکستان میں بہت مشہور ہے، مگر رمضان المبارک میں افطاری کے لئے یہاں بہت کچھ اسپیشل دستیاب ہوتا ہے۔

عام دنوں میں بھی فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پر لذید کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے لوگ دور دور سے آتے ہیں، مگر یہاں کی رونق رمضان المبارک میں بہت ہی منفرد ہوتی ہے، یہاں پر کئی طرح کے افطار کے آئمنز دستیاب ہوتے ہیں۔

فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ کے مشہور عربی پراٹھے اور مشہور میٹھے ٹھنڈے دہی بڑے ذائقے میں اپنی مثال آپ ہیں، انہیں لوگ دور دور سے خریدنے کے لئے آتے ہیں، افطار کے وقت یہاں بہت زیادہ رش ہوتا ہے۔

یہاں کا مشہور انڈے والا بن کباب بھی ذائقے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا، لوگ دور دور سے اسے کھانے کے لئے آتے ہیں، اسے کوئلے پر بنایا جاتا ہے، اس کے ساتھ موجود پودینے کی چٹنی انتہائی لذید ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ گرم گرم سموسے، پکوڑے، جلیبیاں بھی بہت ذائقے دار ہوتی ہیں۔

رمضان المبارک کے علاوہ عام دنوں میں بھی فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پر عوام کا رش رہتا ہے اور لوگوں کی آمد کا سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہتا ہے۔

ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

اہم ترین

روبینہ علوی
روبینہ علوی
روبینہ علوی اے آر وائی نیوز کراچی سے وابستہ ہیں

مزید خبریں