بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

ویڈیو: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی 10 بہترین بالز کی فہرست، کتنے پاکستانی بالرز شامل؟

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی میں میزبان پاکستان ٹیم کو بدترین شکست ہوئی لیکن ٹورنامنٹ کی 10 بہترین ڈیلیوریز میں سے پاکستانی بولرز سر فہرست ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کے اختتام کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹورنامنٹ میں بولرز کی جانب سے پھینکی گئی 10 بہترین گیندوں کی فہرست جاری کی ہے اور اس میں چار پاکستانی بولرز کے نام رہی ہیں۔

آئی سی سی کی جاری کردہ 10 بہترین بالز میں سے چار پاکستانی بولرز کی جانب سے پھینکی گئیں۔

اس فہرست میں مسٹری اسپنر ابرار احمد 2 بہترین بالز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ ایک گیند پر انہوں نے نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے اور دوسری گیند پر بھارتی نائب کپتان شبھمن گل کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

اسٹار قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے جس گیند پر بھارتی کپتان روہت شرما کو بولڈ کیا، وہ بھی میگا ایونٹ کی 10 بہترین ڈیلوریز میں سے ایک قرار پائی ہے۔
نسیم شاہ کی گیند پر نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان کین ولیمسن کا وکٹ گنوانا بھی اس گیند کو 10 بہترین گیندوں میں شامل کرا گیا۔

اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر تسکین احمد اور بھارت کے سینئر اسپنر رویندر جڈیجا اور کلدیپ یادیو کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچز میں کرائی گئی بالز ٹورنامنٹ کی 10 بہترین بالز کی فہرست میں شامل کی گئی ہیں۔

 

نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ، آسٹریلیا کے اسپنسر جونسن کی افغانستان کے خلاف میچ، جنوبی افریقہ کے ویان ڈورسے کی انگلینڈ کیخلاف میچ میں پھینکی گئی گیندیں بھی 10 بہترین بالز میں شمار کی گئی ہیں۔

کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بن گیا، 62 برس کی عمر میں انٹرنیشنل میچ میں‌ ڈیبیو

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں