بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

بھارت میں 11 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کے اترپردیش کے بریلی میں 11 سالہ لڑکی سے زیادتی کے بعد قتل کا انتہائی سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معصوم بچی کی لاش گھر کے ایک کمرے میں پڑی ہوئی ملی۔ پولیس کو سوشل میڈیا کے ذریعے واقعے کا علم ہوا۔

رپورٹس کے مطابق گھر والوں کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں چاہتے تھے۔ لڑکی بیمار تھی اور پیٹ میں درد تھا، تاہم پولیس نے پوسٹ مارٹم کرایا تو حقیقت سامنے کا علم ہوا۔

ڈاکٹروں کو شبہ ہے کہ اسے کوئی نشہ آور چیز بھی دی گئی تھی، تاہم ابھی تک اہل خانہ کی جانب سے کوئی شکایتی خط موصول نہیں ہوا ہے۔ پولیس اب اس شخص کی تلاش کر رہی ہے جس نے سوشل میڈیا کے ذریعے پوسٹ ڈالی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہجہاں پور میں ایک خاندان فیکٹری میں کام کرنے کے لیے بریلی کے فرید پور میں رہتا ہے۔ ہفتہ کو میاں بیوی ہولی منانے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے۔ 11 سالہ بیٹی گھر میں اکیلی تھی۔

اسی دوران پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون نے اسے فون کیا اور بتایا کہ اس کی 11 سالہ بیٹی زمین پر پڑی ہے اور مر چکی ہے۔ اس کے بعد والدین گھر پہنچے تو بیٹی کی لاش دیکھی۔

اس سے بھی قبل بھی بھارتی ریاست گجرات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں کالج کی طالبہ کو غیر اخلاقی ویڈیو کی بنیاد پر بلیک میل کرکے کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے ضلع بناس کانٹھا میں 20 سالہ کالج کی طالبہ نے 6 معلوم اور نامعلوم افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی۔

مقدمے کے متن کے مطابق طالبہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ پالن پور کے کالج میں داخلے کے ایک ماہ بعد ہی مقدمے میں نامزد ملزم وشال چوہدری نے 2023ء میں خاتون سے انسٹاگرام پر دوستی کی تھی۔

اسی سال نامزد ملزم نے لڑکی کو اپنے ساتھ ہوٹل میں ناشتے پر ملنے پر آمادہ کیا اور کھانے کے دوران کپڑوں پر کھانا گرادیا اور کپڑے صاف کرنے کے بہانے روم میں لے گیا۔

جائیداد کی خاطر بیوی نے شوہر کو زندہ جلا ڈالا

طالبہ نے کہا کہ جب میں کپڑے صاف کرنے کے لئے گئی تو ملزم وشال نے اس دوران میری غیر مناسب ویڈیو بنالی، طالبہ نے اس حرکت پر احتجاج کیا تو ملزم نے ویڈیو انسٹاگرام پر ڈالنے سمیت اُسے وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

مقدمے کے متن کے مطابق وشال نے نومبر 2023ء سے فروری 2025ء کے درمیان اسی ویڈیو کی بنیاد پر مختلف مواقعوں پر مختلف مقامات پر خود اور اپنے دوستوں کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں