ایک اہم ملک کے سربراہ مملکت کا نامعلوم ہیکرز نے فون اور ای میل ہیک کر لیا ہے متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے میکسیکو کی صدر کاڈیا شین بام کا فون اور ای میل ہیک کر لیا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کی تصدیق بھی کر دی ہے تاہم ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ ہیک شدہ فون اور ای میل پرانی ہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہیکنگ کے بارے میں آگاہ ہوئی تو متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
میکسیکن صدر نے کہا کہ تاہم بتانا چاہتی ہوں کہ میرا ہیک ہونے والا فون ذاتی رابطہ کے لیے استعمال نہیں ہوتا بلکہ اپنے حامیوں سے بات کرنے کے لیے استعمال کرتی ہوں۔
کاڈیا شین نے یہ بھی بتایا کہ ان کا ہیک کیا گیا ای میل اکاؤنٹ بھی پرانا اکاؤنٹ ہے جب کہ ان کا ہر سرکاری فون نمبر اور ای میل اکاؤنٹ محفوظ ہے۔
میکسیکو کی صدر نے فون اور ای میل ہیک ہونے کی درست تاریخ تو نہیں بتائی تاہم رپورٹ کیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میکسیکو نے گزشتہ ماہ 29 مشتبہ منشیات فروشوں کو امریکا کے حوالے کیا تھا۔
اس نے دعویٰ کیا کہ جب کمپیوٹر کمپنی ایپل نے "فوری طور پر” میکسیکو کی حکومت کو اس واقعے کے بارے میں مطلع کیا تو تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
فرانس نے ’’مجسمہ آزادی‘‘ واپس مانگ لیا، امریکا کا صاف انکار