چائے ہو یا کافی کبھی کبھار کپ یا مگ سے چھلک جاتی ہے مگر ایک کافی کا مگ سے گرنا ایک شخص کو ارب پتی بنا گیا۔
یہ واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں ریاست کیلیفورنیا میں ایک ڈرائیور نے دکان سے گرما گرم کافی خریدی تاہم وہ پیے جانے سے قبل اس کے جسم پر گر گئی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کافی گرنے سے مذکورہ ڈرائیور کے جسم کو وہ حصہ تھرڈ ڈگری جلا تھا جس کے بعد متاثرہ شخص عدالت جا پہنچا اور کافی فروش کمپنی پر مقدمہ دائر کر دیا۔
عدالت میں مذکورہ واقعہ سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھائی گئی جس میں ٹیک اوے سے کافی کی ٹرے لینے کے چند لمحے بعد کافی چھلک کر ڈرائیور کی گود میں گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
کیلی فورنیا کی عدالت نے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد کافی کمپنی کو متاثرہ شہری کو 50 ملین ڈالر (پاکستانی لگ بھگ 14 ارب روپے) کی رقم بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
دوسری جانب سے کافی کمپنی نے عدالتی فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے ہرجانے کی رقم کو بہت زیادہ قرار دیا ہے۔