پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ ڈراموں میں جو میرے رونے دھونے والے سین ہوتے ہیں، والدہ نہیں دیکھتی، اداکارہ نے کہا کہ میں ڈرامہ شروع کرتی ہوں مگر والدہ بیچ میں روک دیتی ہیں کہ تم رو رہی ہو میں نہیں دیکھ سکتی۔
والدہ کہتی ہیں کہ ایسے کریکٹر نہیں کیا کرو، میں نے ان سے کہا کہ اچھا ٹھیک ہے، ”میں نے کہا کہ معصومہ پر خوش ہوجائیں گی“۔۔
اداکارہ اے آر وائی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں، اس موقع پر انہوں نے میزبان ندا یاسر کے دلچسپ سوالات کے جواب دیئے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے بتایا کہ میرے والدین ڈاکٹرز ہیں، جبکہ میں نے بالکل علیحدہ فیلڈ کا انتخاب کیا، انہوں نے کہا کہ میں جتنا شکر ادا کروں میرے لئے کم ہے، میرے ماہ باپ میرے لئے سب سے بڑی نعمت ہیں۔
میں نے جب اُن سے کہا کہ میں نے ایکٹنگ کرنی ہیں، تو انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے، بالکل کرو، پہلے ڈگری مکمل کرنا، میں نے کہا کہ ڈگری نہیں مکمل کروں گی، میں ایکٹر بننے جارہی ہوں، ڈگری کیا ہوتی ہے، بلکہ ابو نے یہ بھی کہا کہ تم باہر جاکر ایکٹنگ پڑھ لو۔ ابو کے اسرار پر میں نے بیچلر کی ڈگری بھی حاصل کی۔
معاشرے میں دھوکا دے کر دوسری شادی کرنا معمول بن چکا، حریم فاروق
واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ میں حریم فاروق ’معصومہ‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں جو ’توقیر تاثیر‘ (نعمان اعجاز) سے دوسری شادی کرلیتی ہیں، بسمل میں ان کی اداکاری کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔