بنگلا دیش مئی میں وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم مئی میں وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں تین ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز شامل ہوں گے۔
یہ سیریز 11 اپریل سے 18 مئی تک شیڈول پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے اختتام کے بعد منعقد ہوگی۔
چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین، فاروق احمد کے دورہ پاکستان کے دوران حالیہ بات چیت کے بعد، دونوں بورڈز نے مئی میں سیریز کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
بنگلا دیش نے اس سے قبل گزشتہ سال دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں اس نے 2-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔