بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

’5 سے 6 چھٹیاں‘ اہم ریاستوں میں عید کی تعطیلات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کئی خلیجی ریاستوں نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

جیسا کہ دنیا بھر کے مسلمان عید الفطر منانے کے لیے تیاری کر رہے ہیں اس دوران مختلف ممالک نے رہائشیوں کے لیے تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ ملازمین اور طلباء کے لیے چھٹی کے دنوں کی تعداد کا انحصار چاند نظر آنے پر ہو گا۔

کویت

اگر عید الفطر کا پہلا دن 30 مارچ ہے تو کویت کی تمام وزارتوں، سرکاری اداروں اور دفاتر میں کام تین دن کے لیے معطل کر دیا جائے گا، اور 2 اپریل کو دوبارہ کام شروع ہو جائے گا۔

شارجہ

شارجہ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ (SHRD) نے اعلان کیا ہے کہ شارجہ کے تمام سرکاری ملازمین کے لیے عید الفطر کی چھٹی یکم سے 3 شوال 1446 ہجری تک ہوگی۔

اگر مقدس مہینہ 30 دن پر مشتمل ہوا تو رمضان کے 30ویں دن کو بھی عید الفطر کے وقفے کے ساتھ ہی سرکاری تعطیل تصور کیا جائے گا۔ سرکاری اوقات کار 4 شوال 1446ھ کو دوبارہ شروع ہوں گے۔

سعودی عرب

سعودی عرب میں عید ممکنہ طور پر 30 یا 31 مارچ کو ہوگی جس کا فیصلہ چاند کی رویت پر ہوگا تاہم سعودی وزارت افرادی قوت نے مملکت کے نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

اخبار 24 کے مطابق وزارت نے عیدالفطر کے سلسلے میں چار روز کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعطیلات اتوار 30 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی۔

یواےای

وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل (FAHR) نے آج ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے شعبے کے لیے عید الفطر کی تعطیل یکم سے 3 شوال 1446 ہجری تک ہوں گی اور سرکاری کام 4 شوال کو دوبارہ شروع ہوگا۔

رمضان کا مقدس مہینہ 30 دنوں کے ساتھ ختم ہونے کی صورت میں، 30 رمضان کو ایک اضافی عام تعطیل ہو گی اس طرح عید الفطر کے وقفے کو بڑھا دیا جائے گا۔

پاکستان

ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک 29 روز اور عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیش گوئی کردی۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ملک میں 30 مارچ کی شام عید الفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جبکہ چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہوں گے، 30 روزے پورے ہونے کی صورت میں عید الفطر یکم اپریل بروز منگل کو ہوگی۔

مالدیپ

مالدیپ میں پہلے عیدالفطر کے لیے 29 رمضان کو چاند نظر آنے کی صورت میں 30 مارچ سے یکم اپریل اور عید 31 مارچ کو ہونے کی صورت میں 31 مارچ سے 3 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

تاہم صدر مالدیپ معیظو نے عید تعطیلات میں 3 اپریل تک توسیع کر دی ہے قطع نظر اس کے کہ عید کس دن ہوتی ہے۔

اس اعلان کے ساتھ ہی مالدیپ کے شہری 30 مارچ سے 5 اپریل تک (7 دن) عید کی تعطیلات گزاریں گے کیونکہ وہاں جمعہ اور ہفتہ 4 اور 5 اپریل کو ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ صدر مالدیپ نے رمضان کے آخری 10 دنوں کے لیے بھی 20 مارچ سے سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ عوام عبادت اور مذہبی فرائض پر زیادہ توجہ دے سکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں