بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 62 سالہ کرکٹر کا ڈیبیو! تعلق کس ملک سے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 62 سالہ کرکٹرنے ڈیبیو کرکے تاریخ رقم کردی، ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی عمر بھی 31 سال سے زیادہ ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں جہاں آج کل کچھ پلیئرز 35 سال سے بھی پہلے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں وہیں ایک کرکٹر نے 60 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کرکے سب کو حیران و پریشان کردیا، جزائر فاکلینڈ کے کرکٹر اینڈریو براؤنلی نے 62 سال کی عمر میں کوسٹا ریکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 مارچ 2025 کو ہونے والے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں نئی تاریخ رقم ہوئی جہاں کوسٹا ریکا اور جزائر فاکلینڈ کی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

جزائر فاکلینڈ کی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے والی دنیا کی 106ویں ٹیم بن گئی، مزے کی بات یہ ہے کہ ٹیم کے تمام 11 کھلاڑی 31 سال سے زائد العمر تھے جبکہ 2 کے علاوہ تمام کرکٹرز کی عمر 40 سال سے زیادہ تھی۔

62 سالہ اینڈریو براؤنلی نے 11 اور 12 مارچ کو بھی کوسٹاریکا کے خلاف مزید 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے، تینوں میچز میں انھوں نے دسویں نمبر پر بیٹنگ کی اور بالترتیب 1 رن، 2 ناٹ آؤٹ اور 3 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔

زائدالعمری کی بات کی جائے تو اس ٹیم میں3 کھلاڑی کی عمر 56 سال سے زیادہ تھی جبکہ اینڈریو براؤنلی واحد کرکٹر تھے جو 62 سال سے زائد عمر کے تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 60 سال کی عمر کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل یا کسی بھی طرز کی بین الاقوامی کرکٹ میں 62 سالہ براؤنلی نے ڈیبیو کیا اور وی دنیا کے پہلے ایسے مرد کرکٹر بنے۔

اس سے قبل انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے عمر رسیدہ مرد کرکٹر کا اعزاز ترکیہ کے عثمان گوکر کے پاس تھا جو 2019 میں رومانیہ کے خلاف 59 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ میچ جلوہ گر ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں