بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

راکیش روشن نے کس فلم کی کامیابی کے لیے پہلی بار اپنا سر منڈوایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے اپنی فلم کی کامیابی کےلیے سرمنڈوانے کی منت مانی تھی۔

کوئی مل گیا اور کرش فرنچائز جیسی فلموں کی ہدایت کاری کے لیے جانے جانے والے اداکا، فلم ساز راکیش روشن نے فلم انڈسٹری میں اپنے پورے کیریئر میں کافی جدوجہد کا سامنا کیا ہے، ناکامیوں پر قابو پانے اور باکس آفس پر کامیابی کے لیے فلمساز نے عہد کیا تھا کہ وہ اپنا سر منڈوائیں گے۔

ماضی میں بالی وڈ کی اسٹار کاسٹ سے سجی جس فلم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے راکش روشن نے اپنا سر منڈوانے کا عہد کیا تھا وہ ان کی پہلی بطور ہدایت کار کامیاب فلم ‘خود غرض’ تھی۔

ایک انٹرویو میں فلمساز نے بتایا کہ "خودغرض بطور اداکار، بطور پروڈیوسر اور بطور ہدایت کار میرے لیے آخری موقع تھا۔ اگر وہ فلم اچھی کارکردگی نہ دکھاتی تو مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں کیا ہوتا۔

انھوں نے کہا کہ اگر فلم فلاپ ہوتی تو میں یہاں نہیں بیٹھتا کیونکہ بطور اداکار، میں نے اچھا کام نہیں کیا، پھر بطور پروڈیوسر بھی، میں نے اچھا کام نہیں کیا، خودغرض بطور ہدایت کار میرا پہلا بریک تھا اور اس فلم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

راکیش روشن نے کہا کہ اس لیے میں نے یہ منت مانی تھی کہ اگر یہ پکچر چل جائے گی تو میں اپنے سر پر شیو کرلوں گا اور یہ فلم چل گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں