بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورنگی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر میڈیکل اسٹور کے مالک کو قتل کردیا، جابحق صہیب میڈیکل اسٹور کا مالک اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پرایک اور نوجوان کو قتل کردیا گیا، کورنگی 6 نمبر پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے میڈیکل اسٹور کا مالک جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ فائرنگ کاواقعہ ڈکیتی کےدوران مزاحمت پرپیش آیا، فائرنگ سےجاں بحق صہیب والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

طارق نواز کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان میڈیکل اسٹور پر لوٹ مار کرنے آئے، ملزمان نےرقم لوٹی اور فرار ہورہے تھے تو لوگوں نے شور کیا، شور سن کر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس سے مقتول کو کندھے پر گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

واقعہ کی تفتیش جاری ہے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، واقعہ کے حوالے سے اسپیشل ٹیم تشکیل دی ہے جو اس کیس پر کام کرے گی، کچھ اہم معلومات ملی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے.

پولیس کا کہنا تھا کہ عینی شاہدکےمطابق ملزمان شناخت چھپانےکیلئےماسک کا استعمال کیا، جائے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں