ریاض : سعودی کابینہ نے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے غزہ پر دوبارہ جارحیت کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا وہ فلسطینی عوام پر جاری مظالم کو رکوانے کے لیے فوری مداخلت کرے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت سعودی کابینہ کے اجلاس یوا ، جس میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے غزہ پر دوبارہ جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔
اجلاس میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت اور اسرائیلی جنگی جرائم روکنے کا مطالبہ کردیا۔
سعودی کابینہ کے اجلاس میں اہم بین الاقوامی اور اقتصادی امور پر غور کیا گیا، کابینہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کسٹمز تعاون اور باہمی مدد کے معاہدے کی منظوری دی۔
اس کے علاوہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت کی بھی توثیق کی گئی۔
مزید پڑھیں : غزہ کی قیادت اور القدس کے ترجمان سمیت 400 سے زائد شہید
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے باوجود ایک بار پھر غزہ پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 400 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی بمباری میں غزہ کے وزیراعظم ، نائب وزیرداخلہ ، نائب وزیر انصاف ، داخلی سیکیورٹی کے ڈائریکٹر اور حماس کے سیاسی بیورو کے رکن بھی شہید ہوگئے۔