بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

مصطفی عامر قتل کیس میں اہم موڑ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مصطفی عامر قتل کیس میں اہم موڑ آیا، پولیس کی جانب سے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کی گرفتاری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں پولیس نے ملزم ارمغان کے والد کو شامل تفتیش کرنےکا فیصلہ کرلیا، پولیس نے کامران قریشی کو ریمانڈ رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرادی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم ارمغان نے اعترافی بیان کی وڈیو ریکارڈ کروا دی، پولیس کی ریمانڈ رپورٹ میں ملزم کے اعترافی بیان ریکارڈ کروانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ریمانڈ رپورٹ کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ مصطفی عامر کے قتل کے بعد والد کامران قریشی کو بتایا تھا ، ملزم کے بیان کی روشنی میں ملزم کے والد کامران قریشی سے بھی تفتیش کرنی ہے۔

ملزم سے برآمد لیپ ٹاپ اور موبائل فون کو فارنسک کے لیے پنجاب فارنسک لیب بھیجا ہے۔

مزید پڑھیں : ارمغان نے والد کے وکیل کو مسترد کر دیا

ریمانڈ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے ایس ایس پی اے وی سی سی کے روبرو اعتراف جرم ریکارڈ کروایا ہے تاہم ملزم سے تفتیش نامکمل ہے، جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کی جائے۔

گذشتہ روز مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت کے دوران مرکزی ملزم ارمغان نے والد کے وکیل کو مسترد کر دیا تھا جبکہ شور شرابا کرنے پر اس کے والد کو جج نے کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا تھا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ میرا والد سے کوئی واسطہ نہیں ہے، مجھے والد سے نہیں ملنا، میں یہ وکیل نہیں کروں گا بعد ازاں عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کر دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں