اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت ایسا بجٹ لائے گی، جو روزگار اور ترقی لائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ایسابجٹ لائےگی جوروزگاراورترقی لائےگا ، بجٹ کی تیاری ملک بھر کے ایوان ہائے صنعت و تجارت میں ہوگی اور بجٹ میں ایوان ہائے صنعت و تجارت کی تجویز ان کی زبانی سننا چاہتا ہوں۔
ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ معاشی پالیسیوں میں تسلسل کی ضرورت ہے، چارٹرڈ آف اکانومی ترتیب دے کر معاشی فریم ورک مرتب کیا جائے۔
ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں تمام چیمبرز سے مشاورت قبل ازوقت کریں گے، جس پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجٹ میں صنعتی شعبےکی ترقی میں حائل رکاوٹیں دورکرنا چاہتے ہیں۔
رکن قومی مرزااختیار بیگ نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چاہتےہیں کہ 8 سے 10 سال تک معاشی پالیسیاں تبدیل نہ ہوں، سولر کا فروغ ماحول اورمعیشت کے لیے بہتر ہے۔
مرزااختیاربیگ کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ کوشمسی توانائی پالیسیوں میں تبدیلی پر تشویش سےآگاہ کیا، نجکاری کا ایسا روڈ میپ تیار ہو جو کئی سال تک تبدیل نہ ہوسکے، آئی پی پیز سے متعلق پالیسی میں تسلسل کی ضرورت ہے۔