پاکستان کی سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے شادی کے پہلے ناکام و تلخ تجربے کے بعد دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔
زیبا بختیار پاکستان کے کامیاب ترین ستاروں میں سے ایک ہیں، انہوں نے فلموں اور ڈراموں میں کام کیا اور بالی ووڈ میں بھی نام کمایا، اداکارہ نے ہمیشہ اپنی اسکرین پر موجودگی سے متاثر کیا ہے اور وہ ایک ایسی اسٹار ہیں جن کی ذاتی زندگی ہمیشہ سے عوام کو معلوم تھی۔
زیبا بختیار کا بیٹا اذان سمیع خان موجودہ نسل سے موسیقی کا ایک بڑا نام ہے جو اپنی والدہ کی میراث کو آگے بڑھا رہا ہے، حال ہی میں سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے نجی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروانے کے ساتھ ساتھ انہیں انٹرویو دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
زیبا بختیار ان تصویروں میں ایک کلاسک ہالی ووڈ اداکارہ کی طرح نظر آرہی ہیں، ان تصاویر کی ان کے بیٹے اذان سمیع خان نے بھی خوبصورت ماں کی تعریف کی۔
دورانِ انٹرویو زیبا بختیار سے سوال پوچھا گیا کہ انہوں نے دوبارہ شادی کے بارے میں کیوں نہیں سوچا؟ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے زیبا نے کہا کہ اپنی پہلی ناکام شادی کے بعد دوبارہ شادی نہ کرنے کی وجہ یہ نہیں ہے کہ میں ایک بچے کی ماں تھی۔
اداکارہ زیبا بختیار نے کہا کہ میں نے دوسری شادی اس لیے نہیں کی کیوں کہ مجھے کوئی صحیح شخص نہیں ملا، اگر مجھے کوئی صحیح شخص مل جاتا تو یقیناً میں دوسری شادی کر لیتی۔
View this post on Instagram