جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

سلمان خان کی فلم ”سکندر“ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کی فلم ”سکندر“ کی ریلیز کے حوالے سے مداحوں کی بے چینی اپنے اختتام کو پہنچ گئی، فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے بتا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی ریلیز میں دو ہفتے سے بھی کم وقت ہے جبکہ دبنگ خان کے مداحوں کا جوش و خروش بھی بڑھ گیا ہے، کیونکہ وہ اس میں مرکزی کرتے نظر آئیں گے۔

فلم ”سکندر“ عید کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے، دبنگ خان کی فلمیں اب زیادہ تر عید کے موقع پر ہی ریلیز ہوتی ہیں۔

فلم ”سکندر“ کے حوالے سے فلم کی ریلیز کی مدت کے طور پر ‘عید 2025’ کا ذکر کیا گیا تھا مگر اس حوالے سے تاحال کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی تھی۔

سینما انڈسٹری میں اس ضمن میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ یہ فلم جمعہ، 28 مارچ، ہفتہ 29 مارچ یا اتوار 30 مارچ کو سینیما گھروں کی زینت بن سکتی ہے، مگر اب اس حوالے سے حتمی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مووی کی ریلیز کی تاریخ کو لاک کردیا گیا ہے، جس کے مطابق یہ اتوار 30 مارچ کو سینما گھروں میں آئے گی۔

’انہوں نے مجھے اپنی طرف کھینچا۔۔۔‘: سلمان خان نے عائشہ جھلکا کی جان کیسے بچائی؟

عید الفطر ممکنہ طور پر 31 مارچ بروز پیر کو منائی جائے گی اور اس سلسلے میں پیر کو تعطیل ہوگی جس کے بعد منگل کے روز بھی عید کی ہی چھٹی ہوگی اور بدھ 2 اپریل کو بھی تعطیل ہوگی۔

اس طرح 4 اپریل سے فلم بینوں کی آمد میں دوبارہ اضافہ دیکھنے کو ملے گا، اس لیے اتوار 6 اپریل تک فلم کا مجموعہ بہت مضبوط رہنے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں