پشاور : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر نے قومی سلامتی کے اجلاس میں نوازشریف کی عدم شرکت پر سوال اٹھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر نے سوال کیا کہ قومی سلامتی کا اجلاس بلانے والے بتائیں نوازشریف نے بائیکاٹ کیوں کیا؟ کیا نواز شریف کی غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت ہے؟
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کیانوازشریف کی غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت ہے؟کیا نوازشریف کے پلیٹ لیٹس پھر گر گئےکہ اجلاس میں نہیں آئے۔
پی ٹی آئی دہشت گردی کیخلاف قوم کےاتحاداوراحساسات کی حقیقی ترجمان ہے،پی ٹی آئی دہشت گردی کیخلاف قربانیاں دینےوالےقوم کےبہادروں کیساتھ کھڑی ہے۔
یاد رہے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی نمائندگی موجود تھی، نوازشریف کی پارٹی کی بھرپور نمائندگی موجود تھی۔ نواز شریف اجلاس میں آتے تب بھی ٹھیک تھا نہ آتے تب بھی ٹھیک تھا، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اجلاس میں موجود تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں نہیں آنا تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے، انہیں قومی سلامتی اجلاس میں شریک ہونا چاہیے تھا۔