بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

روہت شرما کے بعد بھارت کا اگلا کپتان کون؟ نام سامنے آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کو ایک سال میں دو آئی سی سی ٹرافیاں جتوانے والے کپتان روہت شرما کا متبادل کون ہوگا ایک نام سامنے آ گیا۔

بھارت کو ایک سال میں دو آئی سی سی ٹرافیاں (ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 اور چیمپئنز ٹرافی 2025) جتوانے والے کپتان روہت شرما کی جلد کھیل سے ریٹائرمنٹ لینے کی خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہتی ہیں۔

روہت نے فی الحال ان خبروں کو افواہ ہی قرار دیا ہے تاہم ایک سابق بھارتی سلیکٹر روہت شرما کے جاں نشین کا نام سامنے لے آئے ہیں۔

سابق سلیکٹر اور وکٹ کیپر صبا کریم نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ روہت شرما کی جگہ رشبھ پنت انڈین ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بن سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل ہر طرز کی کرکٹ کے لیے الگ کپتان بنانے کا ٹرینڈ ہے، تاہم اگر تمام فارمیٹس کے لیے ایک ہی کھلاڑی کو کپتان منتخب کیا جائے تو میں اس کے لیے رشبھ پنت کا ہی نام لوں گا۔

صبا کریم نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ میں رشبھ پنت واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے تینوں فارمیٹ میں اپنی صلاحیتیں منوا لی ہیں۔ اس لیے وہ اس عہدے کے سب سے بڑے دعوے دار ہوں گے۔

سابق سلیکٹر جو آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلز ٹیم میں رشبھ پنت کے ساتب بطور مینٹور کام کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پنت میں میں میچ جیتنے کی بھوک ہے اور وہ کپتانی کا بوجھ نہیں لیتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بھارتی ٹیم 2027 کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو مدنظر رکھ کر بنائی جانی چاہیے اور اس کے لیے طویل مدتی کپتان کا تلاش کرنا ہو گا، جس کے لیے پنت موزوں ترین امیدوار ہو سکتے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان روہت شرما کو محنت کا صلہ مل گیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں