جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

بابر اعظم کو اسپن بولنگ کھیلنے میں مدد کی، عمر اکمل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے دعویٰ کیا ہے کہ بابر اعظم کو اسپن بولنگ کھیلنے میں مدد کی۔

نجی ٹی وی چینل کے حالیہ انٹرویو میں عمر اکمل نے کہا کہ جب بابر نے اسپن کو زیادہ موثر طریقے سے کھیلنے کے لیے مجھ سے رابطہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے واضح طور پر یاد ہے کہ جب وہ اسپنرز کے خلاف جدوجہد کررہے تھے، اکثر مڈ وکٹ کے ارد گرد آؤٹ ہورہے تھے وہ میرے پاس آئے کہا، عمر بھائی، مجھے تھوڑی پریشانی ہورہی ہے۔

عمر اکمل نے کہا کہ میں نے بلے پر ان کی گرفت کے بارے میں پوچھا اور مشورہ دیا کہ جب کسی اسپنر کا سامنا ہو تو اسے اپنی گرفت کو ایڈجسٹ کرنا چاہیے اور اس وقت تک اپنی نظریں گیند پر رکھیں جب تک وہ اس کے آدھے راستے پر نہ آجائے، وہ فیصلہ کرسکتا ہے کہ شاٹ کھیلنا ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کو کسی زمانے میں اسپن کا زبردست کھلاڑی سمجھا جاتا تھا کیونکہ ان کی 2021 کے آخر تک 82.1 کی متاثر کن اوسط تھی تاہم حالیہ برسوں میں اسپن کے خلاف ان کی کارکردگی میں کمی آئے اور ان کی اوسط 48 کے قریب گر گئی۔

2023 میں بابر کا اسپن کے خلاف اسٹرائیک ریٹ 77.7 تھا جو اگلے سال گر کر 68.4 پر آگیا، 2025 تک اس کا اسٹرائیک ریٹ 60.3 تک گر گیا تھا، آخری 39 میچ میں سے 20 مرتبہ بابر اسپنرز سے آؤٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں، انہیں ٹی 20 سیریز سے ڈراپ کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں