لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے آئی جی پنجاب کو جوابی خط بھیج دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے پولیس ڈاکٹر طاہر القادری کو قتل کرنے کی نیت سے ماڈل ٹاؤن آئی۔
آئی جی پنجاب کو جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈاکٹر طاہر القادری کو قتل کرنے کی نیت سے ماڈل ٹاؤن آئی، سانحے میں پولیس خود ملزم ہے، پولیس نمائندوں پر مشتمل جے آئی ٹی متعصب ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ آئی پنجاب کی تعیناتی کے بعد بھی جھوٹے مقدمے درج کیے گئے، جے آئی ٹی کی نیت ٹھیک ہوتی تو جیلوں میں بند کارکنوں کا بیان ریکارڈ کرتی۔
یاد رہے کہ آئی جی پنجاب نے جے آئی ٹی سے تعاون کے لئے عوامی تحریک کے قائدین کو خط لکھا تھا، جس کے جواب میں پاکستان عوامی تحریک نے جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونےکی دس وجوہات بتا دیں۔
پیٹ کا کہنا ہے آئی ایس آئی، ایم آئی کے نمائندوں پر مشتمل جے آئی ٹی ہی انصاف دے سکتی ہے۔