راولپنڈی : 23مارچ یوم پاکستان کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا گیا۔
پاکستان ڈے کے موقع پر 23مارچ کی مناسبت سے جوش، جذبے اور یکجہتی سے بھرپور حب الوطنی کا نیا ترانہ پیش کیا گیا ہے۔
اس خصوصی نغمے کے خوبصورت بول ’پاکستان، قوسِ قزح کے رنگ‘ہمارا عشق، ہمارا پیار۔ صرف پاکستان‘ہیں۔
نئے ملی نغمے کا پیغام، ایک دل، ایک جان، ایک پاکستان رکھا گیا ہے۔ پاکستان ڈے پر نیا جوش، نئی امنگ، قومی نغمے کو زبردست پذیرائی ملنے لگی۔
ترقی، امن اور استحکام کے پیغام کے ساتھ خصوصی نغمہ بھی پیش کیا گیا “پاکستان ہمیشہ، پاکستان زندہ باد ” نیا ملی ترانہ دلوں کو گرما گیا۔