ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

عمرہ زائرین کی بس کو تصادم کے بعد آگ لگ گئی، خوفناک حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں بس حادثے میں 6 انڈونیشیائی زائرین جاں بحق ہو گئے۔

سعودی عرب میں مدینہ اور مکہ کے درمیان ہائی وے پر عمرہ زائرین کی بس ایک المناک حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 6 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔

انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے متوفین اور زخمیوں کی اطلاع دی ہے۔

Six Indonesian Umrah pilgrims killed in Saudi bus accident - ANTARA News

وزارت میں انڈونیشیا کے شہریوں اور قانونی اداروں کے تحفظ (PWNI & BHI) کے ڈائریکٹر جودھا نگرہ کے مطابق یہ حادثہ جمعرات، 20 مارچ کو جدہ سے تقریباً 150 کلومیٹر شمال میں وادی العقیق میں پیش آیا۔

ڈائریکٹر نے بتایا کہ حادثے کے متاثرین میں انڈونیشیائی شہریوں کی کل تعداد 20 ہے جس میں چھ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور باقی زخمی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس تصادم کے بعد الٹ گئی اور آگ لگ گئی تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں