بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کا کہنا ہے کہ دوبارہ محبت کرنے کے لیے تیار ہوں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ نے حال ہی میں اپنی سالگرہ کے موقع پر بھارتی میڈیا سے خصوصی گفتگو کی۔
دوران گفتگو انہوں نے اعتراف کیا کہ میں دوبارہ محبت کرنے کے لیے تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کافی مشکل رہا لیکن اس پر بھی میں شکر گزار ہوں کیونکہ جیسے جیسے ہم چیلنجوں سے گزرتے ہیں سمجھدار ہوجاتے ہیں، بہت سے تجربات اچھے اور برے تھے، اس لیے مجھے یقین ہے کہ ہم عمر کے ساتھ نہیں بلکہ تجربات سے دیکھتے ہیں۔
نتاشا اسٹینکووچ نے کہا کہ آنے والے سال میں نئے تجربات کے لیے تیار ہوں، محبت کی مخالفت نہیں، اگر میری زندگی میں ایسا موڑ آتا ہے تو میں اسے کھلے دل سے قبول کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ صحیح تعلق اس وقت ہوتا ہے جب صحیح وقت ہو، میں بامعنی رشتوں کی قدر کرتی ہوں۔