منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

انٹر میں فیل ہونے والے طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے انٹر میں فیل ہونے والے طلبا کو بڑی خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے سندھ پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ آج سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس تھا، انٹربورڈ کے نتائج کیلئے سروش لودھی کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی بنائی گئی تھی۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ سروش لودھی نےبہت عرصہ پہلے رپورٹ دی تھی، انٹر امتحانات سے متعلق انکوائری رپورٹ بروقت تیار کرلی گئی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ ایم کیوایم پاکستان نے یہ معاملہ اسمبلی میں اٹھایاتھا، جماعت اسلامی نےبھی معاملےپربات کی تھی جبکہ رپورٹ میں بورڈ کے طریقہ کار اور انتظامی ڈھانچےپرکئی سوالات اٹھائے گئے ، جس کے بعد طے ہوا کہ اس کمیٹی کو جاری رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں : طلبا کیلیے بڑی خبر! کتنے گریس مارکس دیے جارہے ہیں؟

صوبائی وزیر نے کہا کہ بچوں کیساتھ ناانصافی ہوئی، 8 سال نتائج 47 فیصد آئے، میٹرک میں ان بچوں کے نمبر ٹھیک ہے اور فرسٹ ایئرمیں نمبر کم ہوئے، بورڈ کے ڈھانچے کو ٹھیک کیا جائے گا یا امتحانات کا اسٹرکچرتبدیل کیا جائے گا۔

سردار شاہ نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ فیل بچوں کو 3 پرچوں میں اضافی نمبرز دیئے جائیں گے، فزکس میں15، میتھ میں بھی 15 اور کیمسٹری میں20 فیصد نمبر دیئے گئےہیں اور ملوث افرادکیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں