پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

امریکا کے کمیشن برائے مذہبی آزادی کی بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ پر پابندی کی سفارش

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا کے کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارتی خفیہ ایجنسی را پر پابندی کی سفارش کردی اور بھارت کواقلیتوں کیلئے غیر محفوظ ملک قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی، جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ۔ پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔

یو ایس سی آئی آر ایف نے بھارت کو اقلیتوں کیلئے غیر محفوظ ملک قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

کمیشن رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 میں بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال بدتر رہی، مذہبی اقلیتوں کیخلاف حملوں اور امتیازی سلوک میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نےبیرون ملک اقلیتوں بالخصوص سکھوں کونشانہ بنانا جاری رکھا، سکھوں اور ان کے وکیلوں کو نشانہ بنانے کیلئے جابرانہ ہتھکنڈے اختیار کیے گئے۔

امریکی کمیشن نے کہا کہ خلاف ورزیوں کی رپورٹ کرنے والے صحافیوں کو سفارتی معاونت دینے سے انکار کیا گیا اور بھارتی خلاف ورزیاں رپورٹ کرنے پر اوور سیزسٹیزن آف انڈیاکارڈز منسوخ کیےگئے۔

کمیشن رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ الیکشن سے قبل مودی اور بی جے پی ارکان نے نفرت انگیز بیانات دیئے اور غلط معلومات پھیلائیں، نفرت انگیز بیانات سے اقلیتوں پر حملوں پر اکسایا جو الیکشن کے بعد بھی جاری ہے جبکہ اقلیتوں کو ہجوم کے ہاتھوں تشدد، ٹارگٹ کلنگ،املاک اورعبادت گاہوں کی مسماری کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے نیویارک میں 2023میں امریکی سکھ کارکن کوقتل کرنےکی کوشش کی گئی، سازش میں بھارتی ایجنسی را اور 6 سفارتی اہلکاروں کےملوث ہونےکی کینیڈین حکام نے تصدیق کی۔

امریکی کمیشن کے مطابق وکاش یادیو اور دیگر کے اثاثے منجمد اور امریکا داخلے پر پابندی لگائی جائے ساتھ ہی بھارت کو ڈرون اور دیگر ہتھیاروں کی فراہمی کا ازسرنوجائزہ لیا جائے۔

اہم ترین

مزید خبریں