پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ شہر قائد میں آج بھی وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ ہوامیں نمی کاتناسب78فیصدہے اور جنوب مغربی سمت سے13کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج اورکل پنجاب ،بلوچستان خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقمات پربارش کی پیشگوئی کی ہے۔

سندھ کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعد از دوپہر جھکڑ چلنے کی توقع ہے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔۔

چترال اور گردونواح میں دو دن سے بارش اوربرف باری نے ٹھنڈ ایک بار پھربڑھا دی ہے ، گرم چشمہ ،شندوراوربالائی یارخون میں تقریباً تین انچ تک برف پڑ چکی ہے۔

لوئردیراور گردونواح میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بادل برسے، بارش کے دوران مسکنی درہ میں آسمانی بجلی گرنے سے چالیس مویشی ہلاک ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں