منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

ٹرمپ کی’گولڈ کارڈ‘ ویزا اسکیم، 1 دن میں 1000 کارڈز فروخت

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متعارف کردہ گولڈ کارڈ ویزا اسکیم میں 1 دن میں 1000 کارڈز فروخت ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متعارف کردہ گولڈ کارڈ یا گولڈن ویزا اسکیم میں غیر معمولی کامیابی ملی۔

امریکی وزیر نے ایک دن میں ایک ہزر کارڈ فروخت کرنے کا دعوی کر دیا۔

امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لُٹنک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ہی دن میں ایک ہزار گولڈ کارڈز فروخت کیے، فی کارڈ پچاس لاکھ ڈالر کے حساب سے فروخت ہونے پر پانچ ارب ڈالر کی رقم امریکا آئی۔

کامرس سکریٹری نے یہ بھی کہا کہ یہ پروگرام "تقریباً دو ہفتوں میں” باضابطہ طور پر شروع ہو جائے گا، "ایلون مسک ابھی اس کے لیے سافٹ ویئر بنا رہا ہے۔

ہاورڈ لُٹنک کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ایک تحقیق کے مطابق، "دنیا میں 37 ملین لوگ ایسے ہیں جو گولڈ کارڈ خریدنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

خیال رہے امریکی صدر ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ نامی امیگریشن اسکیم متعارف کرائی تھی، جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس اسکیم کے تحت 5 ملین ڈالر کی خطیر رقم کے عوض دولت مند غیر ملکی افراد امریکی شہریت بھی حاصل کرسکیں گے۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ اقدام موجودہ ای بی فائیو ویزا پروگرام کو تبدیل کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس پر دھوکہ دہی اور غلط استعمال کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں