پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

یورپی یونین نے میئر استنبول کی گرفتاری کو غیر جمہوری اقدام قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے میئر استنبول کی گرفتاری کو غیرجمہوری اقدام قرار دے دیا۔ جبکہ ترکیہ میں طیب اردوان حکومت کیخلاف احتجاج ساتویں روزمیں داخل ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں، اس دوران 1400 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ترکیہ کے صدر طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ملک کیخلاف بڑی سازش کی جارہی ہے، کچھ لوگ ملک میں بدامنی اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، ہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی جازت نہیں دیں گے۔

طیب اردگان کا مزیدکہنا تھا کہ کوئی ہمیں جمہوریت کا سبق نہ سکھائے، ہمارے لئے جمہوریت مقدم ہے، سرخ لکیر عبور کرنے والے ہر شخص کا احتساب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں صدر طیب اردوان کے اہم حریف کی گرفتاری سے شروع ہونے والے مظاہرے شدت اختیار کرگئے، اب تک سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں کئی صحافی بھی شامل ہیں۔

ترک پولیس نے صدر رجب طیب اردوان کے حریف اور استنبول کے سابق میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کے دوران 1400 افراد کو حراست میں لے لیا گرفتار شدگان میں کئی صحافی بھی شامل ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 6روز سے جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک 1400سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا، مظاہروں کی رپورٹنگ کرنے والے10صحافی بھی گرفتار کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے اپنے صحافی کی گرفتاری پر شدید مذمت کا اظہار کیا گیا ہے۔ اے ایف پی نے ترکیہ حکام سے اپنے صحافی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکا کی یمن میں حوثیوں کے 17 مقامات پر شدید بمباری

ترکیہ حکام نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) انتظامیہ سے حکومت مخالف اکاؤنٹس بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے صدرترکیہ اردوان نے کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے احتجاجی مظاہروں کو پُرتشدد تحریک قرار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں