منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

صحافی فرحان ملک ایک اور کیس میں جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کو دوسرے کیس میں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سینئر صحافی فرحان ملک کو ایک اور کیس میں عدالت میں پیش کیا جس دوران ایف آئی اے حکام اور فرحان ملک کے وکیل عدال میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے کی جانب سے عدالت پیش کی گئی کیس ایف آئی آر میں کہا گیا کہ 25 مارچ کو گلشن اقبال میں ایک کال سینٹر پر چھاپا مار کر 2 ملزمان اطیر حسین اور حسن نجیب کو گرفتار کیا۔

ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک کو گرفتار کرلیا

ایمنڈ اور پی ایف یو جے کی صحافی فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت ، فوری رہائی کا مطالبہ

ایف آئی اے کی انکوائری نمبر 485/2025 کے مطابق،کراچی میں سراڈٹیکیز نامی کمپنی کے دفتر سے غیر ملکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کا خفیہ مالیاتی ڈیٹا چوری کر کے فراڈ میں استعمال کرنے والا گروہ کو بے نقاب کیا گیا۔

گلشن اقبال میں واقع دفتر پر چھاپے کے دوران ملزمان سید محمد اطیر حسین ولد سید افضال حسین سبزواری، حسن نجیب عالم جعلی کالوں کے ذریعے غیر ملکی شہریوں سے حساس بینکاری معلومات حاصل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق چھاپے میں غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے ڈیجیٹل آلات، غیر ملکی صارفین کا حساس ڈیٹا اور دھوکہ دہی میں استعمال ہونے والے سافٹ ویئر برآمد کیے گئے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ سرگرمیاں فرحان گوہر ملک کی سرپرستی میں جاری تھیں۔

 ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعات 3، 4، 6، 13، 14، 16، 26 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات 419، 109 اور 420 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے ملزمان کا چودہ روز کا ریمانڈ مانگا جس پر عدالت نے پانچ روز کا ریمانڈ دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں