منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

طلبا کے لیے بڑی خبر، ایک اور چھٹی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے 27 رمضان کو شب قدر کی مناسبت سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت نے 27 رمضان 28 مارچ کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 27 رمضان بروز جمعہ کو شب قدر کی مناسبت سے بند رہیں گے۔

پاکستان میں عیدالفطر کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹی کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر 31 مارچ  سے 2 اپریل تک چھٹی کا اعلان کیا ہے اس کے علاوہ سندھ اور پنجاب حکومت کی جانب سے بھی ان ہی تاریخوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک 29 روز اور عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے، ملک میں 30 مارچ کی شام عید الفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جبکہ چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہوں گے، 30 روزے پورے ہونے کی صورت میں عید الفطر یکم اپریل بروز منگل کو ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں