ماہرین کی معاونت سے شاہ پور جیل کے قیدیوں کے ہاتھوں بنی مردانہ نوروزی چپل اور قصور جیل میں تیار کردہ اعلیٰ معیار کے فرنیچر، ہینڈی کرافٹس، فٹبال، پرفیوم اور ایل ای ڈی بلب سمیت دیگر اشیا نے سب کو حیران کر دیا۔
عید الفطر پر پنجاب میں قیدیوں کی تیار کردہ مختلف ڈیزائنز کی مردانہ نوروزی چپل مارکیٹ میں فروخت جاری ہے، اور حاصل ہونے والی رقم عید سے پہلے قیدیوں کو ادا کر دی گئی۔
قیدیوں میں عیدی کی تقسیم اور ان کے ساتھ افطار کے لیے قصور جیل کے دورے پر آئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو قیدیوں نے اپنی تیار کردہ خصوصی کرسی تحفے میں دی۔ ملک محمد احمد خان نے کہا عید کا مزہ بے شک اپنوں کے ساتھ ہے مگر جیلوں میں بند قیدیوں کو روزگار ملنا اور اپنی اشیا کی مناسب قیمت پر فروخت کے بعد فوری ادائیگی عیدی سے کم نہیں ہے۔