منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

ہماری توجہ ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ پر ہے، سلمان علی آغا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہماری توجہ ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ پر ہے۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچویں ٹی 20 میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی، جمی نیشم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے ہمیں پوری سیریز میں آؤٹ کلاس کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سیریز ہارتے ہیں تو ذاتی پرفارمنس معنی نہیں رکھتی، سب جانتے ہیں ٹیم نئی ہے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا آگے بھی دیا جائے گا، توجہ ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ پر ہے۔

واضح رہے کہ آکلینڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کیویز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز اسکور کیے تھے۔

جواب میں کیوی بلے بازوں نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز کا ہدف 10 اوورز میں حاصل کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں