پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

بچوں کی پیدائشی رجسٹریشن سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت نے بچوں کی پیدائش کی 100فیصد رجسٹریشن کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کی زیرصدارت بچوں کی پیدائشی رجسٹریشن سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بچوں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار اور اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔

حکومت نے بچوں کی پیدائش کی 100فیصد رجسٹریشن کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔رجسٹریشن کو لازمی بنانے کے لیے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔

چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت، تعلیم اور دیگر حقوق کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن بنیادی قدم ہے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں پیدائش کی رجسٹریشن کو مفت کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی ٹیکوں، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں رجسٹریشن معاون ہو گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں