پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

کلب فیفا ورلڈکپ کیلیے ٹیموں پر ڈالرز کی برسات

اشتہار

حیرت انگیز

فیفا نے آئندہ کلب ورلڈ کپ کے فاتحین کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا۔

امریکا میں فیفا کے پہلے 32 ٹیموں کے کلب ورلڈ کپ کے فاتحین کو ریکارڈ 125 ملین ڈالر انعام دیا جائے گا کیونکہ ایک ارب ڈالر کے انعامی رقم کے فنڈ کی تفصیلات آخر کار شائع کر دی گئی ہیں۔

FIFA نے کہا کہ اس نے 14 جون سے 13 جولائی کے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لیے 525 ملین ڈالر کی ضمانتی فیس مختص کی ہے جس میں 38.19 ملین ڈالر سے لے کر ٹاپ رینک والی یورپی ٹیم جو کہ ممکنہ طور پر ریال میڈرڈ ہے۔۔ سے 3.58 ملین ڈالر اوشیانا کی نمائندے آکلینڈ سٹی کے لیے ہیں۔

گروپ اسٹیج گیمز جیتنے کے لیے 2ملین ڈالر، راؤنڈ آف 16 میں کھیلنے کے لیے 7.5ملین ڈالر اور نیویارک کے قریب MetLife اسٹیڈیم میں فائنل جیتنے والی ٹیم کو 40 ملین ڈالر ادا کیے جائیں گے۔

گولڈن ٹرافی اس ماہ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں