منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

موٹر سائیکل سوار شخص گٹر میں جاگرا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بیچ سڑک پر موٹر سائیکل سوار گٹر میں جاگرا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں اس طرح کے المناک واقعات معمول بن چکے ہیں، سوشل میڈیا ایسی مثالوں سے بھرا پڑا ہے جہاں لوگ بچوں، خواتین اور بوڑھوں سے لے کر سائیکل سواروں، بائیک چلانے والے مین ہولز میں گرے جن میں زیادہ تر مصروف سڑک کے بیچ میں تھے۔

فرید آباد میں مبینہ طور پر ایک چھوٹا بچے کے ساتھ جانے والی خاتون مین ہول میں گر گئی تھی۔

حال ہی میں ایک کلپ سامنے آیا ہے ویڈیو میں بائیکر کو کھلے مین ہول میں گرتے ہوئے دکھایا گیا، کیونکہ وہ بظاہر آگے کی سڑک کو نہیں دیکھ پا رہا تھا-

یہ کلپ ایک ہی لمحے میں وائرل ہو گیا جس کی وجہ سے لوگوں حکام پر برس پڑے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ایک مہذب ملک میں وہ ان پر مقدمہ کرنے کے بعد ریاست سے ایک ملین ڈالر حاصل کرلیتے۔‘

ایک اور شخص نے کہا کہ ’ہر بائیک چلانے والے کو 4 وہیلر کے ٹائر کو فالو کرنا چاہیے اگر وہ اس کے پیچھے ہو۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں