منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

آسٹریلین کپتان الیسا ہیلی 6 سالہ پاکستانی بچی کی شاندار بیٹنگ کی مداح ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان الیسا ہیلی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 6 سالہ پاکستانی بچی کی شاندار بیٹنگ کی مداح ہوگئیں۔

ایک پوڈ کاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے الیسا نے کہا کہ یہ پاکستانی بچی بہت باصلاحیت لگ رہی ہے، صرف 6 سال کی عمر میں اس کی بیٹنگ مہارت حیران کن ہے، انھوں نے ازراہِ مذاق کہا کہ مجھے تو لگ رہا ہے کہ وہ مجھے سے بھی بہت بہتر طریقے سے بال کو ہٹ کررہی تھی۔

یہ ویڈیو جو وائرل ہوئی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوان بچیاں اسپورٹس میں دلچسپی لے رہی ہیں، اس بچی کی تکنیک نے مجھے ششدر کردیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Willow Talk (@willowtalkpodcast)

وہ بالز کو بہت عمدہ طریقے سے کھیل رہی تھی، اسک ڈرائیو دیکھنے کے قابل تھی، بچی نے جو پل شاٹ کھیلا وہ بہت زیادہ روہت شرما کے پل شاٹ سے مماثلت رکھتا تھا۔

وہ ایک خاص ٹیلنٹ دکھ رہی تھی، اس بچی کو پاکستان کے لیے کھیلنا چاہیے، الیسا نے ازراہِ تفنن کہا کہ میرے خیال میں اسے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کھیلنا چاہیے۔

پاکستان کی 6 سالہ بچی میں مداحوں کو روہت شرما کی جھلک نظر آگئی، ویڈیو وائرل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں