سرگودھا: فیصل آباد بائی پاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں فیصل آباد بائی پاس روڈ پر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈمپر والے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 9 سالہ ارم اور 8 سالہ کرن موقع پر ہی دم توڑ گئیں، موٹرسائیکل کو ٹکر مارنے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے جلد ہی گرفتار کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔