منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

’’بھارت میں سیاح کو چلتا پھرتا اے ٹی ایم، پاکستان میں مہمان سمجھا جاتا ہے‘‘ کینیڈین شہری کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈین شہری نے پاکستانیوں کو بھارتیوں سے زیادہ مہمان نواز قرار دے دیا ہے یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

ایک کینڈین ٹریول وی لاگر کی انسٹا گرام پر بنائی گئی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستانیوں اور بھارتیوں کی مہمان نوازی کا تقابل کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کینیڈین شہری سے بہتر مہمان نوازی سے متعلق سوال کیا جاتا ہے تو وہ بے دھڑک پاکستان کا نام لیتے ہوئے کہتا ہے کہ پاکستانی بھارتیوں سے زیادہ مہمان نواز ثابت ہوتے ہیں۔

سمرے نامی نوجوان سے جب اس کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ بھارتی اپنے ملک آنے والے غیر ملکیوں کو پیسہ کمانے کا ذریعہ اور ایسی اے ٹی ایم مشین سمجھتے ہیں کہ جن کے پاس کبھی پیسہ ختم نہیں ہوتا۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب پاکستان میں جائیں تو پاکستانی غیر ملکیوں کو مہمانوں کا پروٹوکول دیتے ہیں۔ گرمجوشی سے استقبال کرتے ہیں۔ سیاحوں کو مفت کھانا کھلاتے، حتیٰ کہ اپنے گھروں تک میں ٹھہرانے کی دعوت دیتے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں