بدھ, اپریل 2, 2025
اشتہار

نیشنل ٹی 20 کپ: صاحبزادہ فرحان نے فخر زمان کا ریکارڈ برابر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل ٹی 20 کپ میں نوجوان بیٹر صاحبزادہ فرحان نے فخر زمان کا ریکارڈ برابر کردیا۔

ایبٹ آباد ریجن کے خلاف صاحبزادہ فرحان نے 62 گیندوں پر 148 رنز کی اننگز کھیلی، ایک درجن چھکے لگائے اور اسی کے ساتھ ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے۔

صاحبزادہ فرحان نے چھ اننگز میں یہ کارنامہ انجام دے کر اپنا ہی ریکارڈ توڑا ہے۔

صاحبزادہ فرحان نے نیشنل ٹی 20 کپ کی چھ اننگز میں 588 رنز بنائے ہیں جن میں دو سنچریاں بھی شامل ہیں۔

صاحبزادہ فرحان نے ایک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا فخر زمان کا قومی ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ 2022 کے ایڈیشن میں 13 اننگز کھیل کر 588 رنز بنائے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں