بدھ, اپریل 2, 2025
اشتہار

مصر میں سیاحتی آبدوز ڈوب گئی، چھ سیاح ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

مصر میں سیاحتی آبدوز ڈوبنے کے نتیجے میں 6 غیر ملکی سیاح ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر میں سیاحتی آبدوز ڈوبنے کے نتیجے میں 6 غیرملکی سیاح ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ ساحلی شہر غردقہ کے قریب بحیرہ احمر میں آبدوز حادثے کا شکار ہوئی۔

آبدوز میں 45 مسافرسوار تھے جن میں بچے بھی شامل تھے 29 کو ریسکیو کرلیا گیا ہے دیگرکی تلاش جاری ہے۔

مصرمیں روسی سفارت خانے نےدعویٰ کیا ہے کہ آبدوز میں سوارتمام مسافر روسی شہری تھے جن میں بچے بھی شامل تھے، فوری طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ساحل سے تقریباً ایک کلومیٹر دور پیش آیا، حکام حادثے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ غردقہ شہر قاہرہ سے تقریباً 460 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے  اور یہ مصر کے اہم سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں