منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

کروڑوں کا انکم ٹیکس نوٹس ملنے پر جوس فروش کے ہوش اڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک جوس فروش کے اُس وقت ہوش اڑ گئے جب اسے 7.79 کروڑ (بھارتی روپے) کا انکم ٹیکس نوٹس موصول ہوا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سرائے رحمان کے رہائشی جوس فروش محمد رئیس 18 مارچ کو انکم ٹیکس نوٹس موصول ہونے پر حیران ہیں۔ نوٹس کا جواب دینے سے قاصر محمد رئیس نے اس بارے میں فوری طور پر دوستوں سے مدد طلب کی۔

نوٹس میں اسے 28 مارچ تک جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوس فروش نے بتایا کہ نوٹس میں مجھے انکم ٹیکس کیلیے وکیل کی خدمات لینے کو کہا گیا ہے تاکہ مسودہ تیار کرنے سے پہلے بینک اکاؤنٹ کا ریکارڈ اکٹھا کر لیں۔

محمد رئیس روزانہ بمشکل 400 روپے کماتا ہے اور بیمار والدین سمیت اپنے پوری فیملی کی کفالت کرتا ہے، انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے غیر متوقع نوٹس نے اسے شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

اس نے بتایا کہ نوٹس ملنے پر ذہنی تناؤ کا شکار ہوں اور میرا بلڈ پریشر بڑھ گیا ہے، نہیں جانتا کہ اس مسئلے سے کیسے نمٹا جائے، والدہ پہلے سے ڈپریشن کا شکار ہیں جو نوٹس سے مزید بے چین ہوگئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں