منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

کیا ویرات کوہلی نے ترک ڈرامے میں‌ اداکاری کی؟ وائرل تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی ویرات کوہلی کے ہمشکل ترک اداکار کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ترک ڈرامے ’ارطغرل‘ کے ایک اداکار کاویٹ چیتن گونر کی تصویر وائرل ہوئی جو حیرت انگیز طور پر ویرات کوہلی سے ملتی جلتی ہے۔

تصویر دیکھتے ہی مداح کے ذہن میں یہی سوال آیا کہ کیا واقعی ویرات کوہلی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ’مشابہت اتنی حیران کن ہے کہ میں یقین ہی نہیں کرپارہا کہ یہ ویرات نہیں ہے۔‘ ایک صارف نے مزاح میں کہا کہ ’نیپوٹزم حد سے تجاوز کرگیا ہے۔‘

اگرچہ ویرات کوہلی نے کئی اشتہارات میں کام کیا ہے لیکن وہ کبھی کسی ڈرامے یا فلم میں نظر نہیں آئے یہ صرف ایک اتفاقی مشابہت ہے جو سوشل میڈیا پر میمز کا موضوع بن گئی۔

پاکستانی اور بھارتی فینز نے اس مشابہت پر مزاحیہ تبصرے کیے ہیں۔ کچھ نے اس تصویر پر ’’ویرات کوہلی کا ترک ورژن‘‘ لکھا، تو کچھ نے تبصرہ کیا کہ ’’اب ہمیں پتا چلا کہ ویرات آف سیزن میں کیا کرتے ہیں۔ ‘‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں