منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

رمضان کی 27ویں شب، بادشاہی مسجد میں ملکی ترقی وسلامتی کیلئے خصوصی دعا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: رمضان کی 27ویں شب میں بادشاہی مسجد میں ملکی ترقی وسلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی، مولانا عبدالخبیر آزاد نے دعا کرائی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ماہ صیام کی 27ویں شب میں ملک کےلیے خصوصی دعائیں کی گئیں، بادشاہی مسجد میں دعا کرواتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ وطن عزیزاللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے جو 27ویں شب کو عطا کی گئی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ شب قدر اللہ تعالیٰ کو منانے کی رات ہے رحمت الہٰی کے دروازے کھلے ہیں، لیلۃ القدر کی عبادت ہزار مہینوں سے افضل ہے۔

انھوں نے کہا کہ پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگے، رجوع الی اللہ ہی تمام مشکلات کا حل ہے، پوری امت غزہ و فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ غزہ کے مظلوم لوگوں کے ساتھ تعاون کرنا فرض عین ہے، پیغام پاکستان عظیم بیانیہ اور فتویٰ ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیغام پاکستان فتوے نے دہشت گردی، انتہا پسندی و فرقہ واریت کی کمر توڑی، قوم ملکی سلامتی و تحفظ کیلئے بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں